تھانہ غلام محمد آباد پولیس ان ایکشن



مغفور احمد ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد نے محمد وسیم اے ایس آئی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و سرقہ بالجبر کرنے والے گینگ کے ملزمان (1) علی عمران ولد احمد علی (2) ارشاد ولد شہاب دین (3) طارق ولد علی احمد اور (4) احسان ولد محمد اشرف کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے5 لاکھ روپے نقدی، آرٹفیشل جیولری، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہواہے۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔