اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کی کارکرگی اور وہاں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کمپلیکس میں میٹنگ کی۔



اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کی کارکرگی اور وہاں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کمپلیکس میں میٹنگ کی۔ شہریوں کو تھانوں میں بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے فیصل آباد کے 9 تھانہ جات کو ماڈل بنایا گیا تھا بہترین عمارت، تزئین و آرائش اور تربیت یافتہ عملے کے علاوہ ان ماڈل پولیس اسٹیشنوں میں خواتین کے لئے خصوصی ڈیسک کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں پر زنانہ پولیس خواتین کی شکایات اور مسائل سنتی ہیں۔ اس موقع پر سٹی پولیس افیسر نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشنوں کا قیام صرف عمارتوں کی نہیں بلکہ پولیس کی سوچ، رویئے اور ترجیحات کی تبدیلی کا نام ہے۔ انہوں نے کہا ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے قیام کا مقصد مصیبت میں مبتلا لوگوں کو بہتر ماحول میں اُن کے مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے۔