تھانہ ماموں کانجن پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی



محمد افضال ٹی اےایس آئی تھانہ ماموں کانجن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش محمد اعظم ولد خان محمد کوچیک کیا جس کے قبضہ سے 25 عدد بوتل شراب،200عدد پونڈے بر آمدہوئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔