شفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی زیر صدا رت پولیس لائنز کمپلیکس میں تعارفی میٹنگ



اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی زیر صدا رت پولیس لائنز کمپلیکس میں تعارفی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز حیدر سلطان، سمیت تمام ٹاون ایس پیز اور سرکل افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ہمارے لیے تمام پارٹیز اور ان کے امیدواران یکساں ہیں پنجاب بھر میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، وال چاکنگ وغیرہ پر دفعہ 144ض ف کا نفاذ ہےجس پر تمام افسران بلا امتیاز کارروائی کریں گے کسی کو فیور نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ٹیم ہیں جس میں ہر آفیسر کو اپنا رول ہم آہنگی سے ادا کرنا ہوگا۔ آپ کے تمام اچھے کاموں کو سراہا جائے گا