ڈی آئی جی اشفاق احمد خان نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔



ڈی آئی جی اشفاق احمد خان نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سی پی او فیصل آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی کی بعد ازاں سی پی او آفس میں تعینات عملہ سے تعارفی ملاقات کی اور تمام برانچز کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں لہذا ہر آفیسر کو خلوص نیت ، دیانتداری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔