اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تبادلہ کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا



اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تبادلہ کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ چارج چھوڑنے سے قبل سی پی او فیصل آباد نے پولیس کے سینئر افسران اور دفتری عملہ سے الودعی ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پولیس کے سربراہ ہونے کے ناطہ میں نے جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور پولیس کے امیج کی بہتری کیلئے سخت محنت کی۔ میں اپنے تمام دوستوں، ٹیم اور فیصل آباد کے شہریوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو (آمین)