سی پی او فیصل آباد نے مغویہ کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔



امروز اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ مورخہ 26.02.2018 کو مرزا عابد نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی آمنہ ثمرین جو کہ عزیز فاطمہ میڈیکل کالج کی سٹوڈنٹ ہے کو اس کا ڈرائیور الائیڈ ہسپتال سے لینے گیا تو وہ وہاں موجود نا تھی اور اس کا موبائل بھی بند ہے۔ جس کو ہم نے عزیزو اقارب اور اس کی دوستوں کے گھر بھی تلاش کیا لیکن نہ ملی جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی اسی دوران آمنہ کے والد کو 2 لاکھ 75 ہزار روپے تاون کی کال موصول ہوئی۔ جس پر سی پی او فیصل آباد نے مغویہ کی بازیابی کیلئے ایس پی لائل پور ٹاؤن احمد محی الدین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے مغویہ کو جلد از جلد بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل اور روائتی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزم طلحہ اعجاز کو لاہور سے گرفتار کرکے آمنہ ثمرین کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔