اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کو فنڈز کی تقسیم



اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کو فنڈ کی تقسیم،ان کی کارکرگی اور وہاں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کمپلیکس میں میٹنگ کی۔ شہریوں کو تھانوں میں بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے فیصل آباد کے 9 تھانہ جات کو ماڈل بنایا گیا تھا بہترین عمارت، تزئین و آرائش اور تربیت یافتہ عملے کے علاوہ ان ماڈل پولیس اسٹیشنوں میں خواتین کے لئے خصوصی ڈیسک کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں پر زنانہ پولیس خواتین کی شکایات اور مسائل سنتی ہیں۔ اس موقع پر سٹی پولیس افیسر نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے ہرایس ایچ او اور محرر کو تھانہ میں انے والوں کو چائے پلانے، ملزمان کو کھانا کھلانے اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کیلئے مبلغ 2،76،0300 روپے دیئے اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشنوں کا قیام صرف عمارتوں کی نہیں بلکہ پولیس کی سوچ، رویئے اور ترجیحات کی تبدیلی کا نام ہے۔ انہوں نے کہا ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے قیام کا مقصد مصیبت میں مبتلا لوگوں کو بہتر ماحول میں اُن کے مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے۔