اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ کوتوالی، تھانہ رضا آباد، تھانہ سرگودھا روڈ اور تھانہ پیپلز کالونی کی انسپکشن کی



اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ کوتوالی، تھانہ رضا آباد، تھانہ سرگودھا روڈ اور تھانہ پیپلز کالونی کی انسپکشن کی جس کےدوران انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، صفائی، عمارت، کوت، مال خانہ اور حوالات کو چیک کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایچ اوز کو سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے لہذا اپنا کام پوری ذمہ داری اور محنت سے کریں ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی