اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ضلع سے روانگی



اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ضلع سے روانگی کے وقت پولیس افسران کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں نے سی پی او فیصل آباد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی، انہیں گلدستے پیش کیے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔