اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد امجد سلیمی کی خصوصی ہدایت پر پولیس لائنز فیصل آباد میں پولیس افسران کے رویہ میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے خصوصی کورس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے دوران سی پی او فیصل آباد نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اپنے مثبت رویہ کی وجہ سے معاشرے میں بہترین مقام حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسران شہریوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔کورس میں فیصل آباد پولیس کے 73انسپکٹر ز ، سب انسپکٹرز اور اے ایس ائیز نے حصہ لیا۔