سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا

 

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات، پینے کے لئے صاف پانی، واش رومز اور صاف ماحول کا بخوبی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے پولیس خدمت مرکز کی تزئین و آرائش کے احکامات بھی صارد فرمائے۔

خدمت مرکز سے شہری ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، کلیئرنس سرٹیفکیٹس، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازمان، وہیکل کلیئرنس سرٹیفیکیٹ، جرم کی اطلاع، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفیکیٹ، جنرل پولیس ویریفکیشن، ایف آئی آر کی کاپی اور رپورٹ گمشدگی دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں۔

Friday, January 18, 2019